• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

ملک میں پٹرولیم کے وافر ذخائر موجود ہیں،مقامی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے،وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ ، انرجی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں، شہباز شریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 23, 2026
in پاکستان
0
ملک میں پٹرولیم کے وافر ذخائر موجود ہیں،مقامی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے،وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ ، انرجی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں، شہباز شریف
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انرجی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے آئندہ سرکاری استعمال کیلئے صرف بجلی سے چلنے والی بسیں اور موٹر سائیکلیں خریدنے، شمسی توانائی سے پیدا کردہ اضافی بجلی کی سٹوریج کے لیے بیٹریوں کا حصول آسان بنانے کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے اور مقامی طور پر اعلی معیار کی اسٹوریج بیٹریاں تیار کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت انرجی سکیورٹی کے حوالے سے جمعرات کو یہاں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزرامصدق مسعود ملک ، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سردار اویس لغاری، عطاللہ تارڑ، علی پرویز ملک، احسن اقبال، مشیر برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انرجی سکیورٹی اب ملک کی مستقبل کی مجموعی منصوبہ بندی کا انتہائی اہم حصہ بن چکی ہے، موجودہ علاقائی صورتحال میں توانائی کی بچت اور اس حوالے سے بروقت اٹھائے گئے اقدامات سے توانائی کا بحران پیدا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کی توانائی کی ضروریات کے پیش نظر ملک میں خام تیل کے اسٹریٹجک ذخائر رکھنے کے حوالے سے منصوبے پر کام جاری ہے۔وزیر اعظم نے توانائی کی بچت اور پائیدار ترقی کے لیے ذرائع آمد و رفت کو بتدریج ماحول دوست برقی ذرائع پر منتقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں سرکاری استعمال کیلئے صرف بجلی سے چلنے والی بسیں اور موٹر سائیکلیں خریدی جائیں، الیکٹرک وہیکلز کے لئے چارجنگ سٹیشنز کے قیام کے لئے مزید تیزی سے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے شمسی توانائی سے پیدا کردہ اضافی بجلی کی سٹوریج کے لیے بیٹریوں کا حصول آسان بنانے کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے اور مقامی طور پر اعلی معیار کی سٹوریج بیٹریاں تیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی بھی ہدایت کی ۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں توانائی کے شعبے کے حوالے سے تشکیل دی گئی نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل صورتحال کا روزانہ کی بنیادوں پر جائزہ لے رہی ہے، ملک میں اس وقت پٹرولیم کے وافر ذخائر موجود ہیں، ملک میں غذائی سکیورٹی کی صورتحال مستحکم ہے، تیل اور گیس کمپنیوں کی مسلسل کوششوں سے گیس اور تیل کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔بریفننگ کے مطابق گرڈ کی سطح پر بیٹری سٹوریج کیلئے 2 تجرباتی منصوبوں کا پی سی ون تیار کیا جا رہا ہے اور شمسی توانائی پیدا کرنے والے گھریلو صارفین کو بیٹری اسٹوریج لگانے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

پچھلی پوسٹ

میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کے زیر اہتمام “جدید ٹیکنالوجیز اور مستقبل کی جنگ” پر بین الاقوامی کانفرنس

اگلی پوسٹ

زونگ اور سام سنگ کے مابین فائیوجی کو فروغ دینے کے لئے ”شاپ اِن شاپ اور ٹریڈ اِن پروگرام“ میں شراکت داری

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
زونگ اور سام سنگ کے مابین فائیوجی کو فروغ دینے کے لئے ”شاپ اِن شاپ اور ٹریڈ اِن پروگرام“ میں شراکت داری

زونگ اور سام سنگ کے مابین فائیوجی کو فروغ دینے کے لئے ”شاپ اِن شاپ اور ٹریڈ اِن پروگرام“ میں شراکت داری

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper