• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کے زیر اہتمام “جدید ٹیکنالوجیز اور مستقبل کی جنگ” پر بین الاقوامی کانفرنس

جدت، حالات سے ہم آہنگی اور آپریشنل افادیت کے فروغ کے لیےدفاعی صنعت، صارفین اور تعلیمی اداروں کے مابین قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اس نوعیت کا اشتراک مقامی سطح پر پیداوار اور خود انحصاری کو فروغ دے گا، جس سے پاکستان میں ایک کم لاگت اور عالمی معیار کی حامل دفاعی صنعت قائم ہوگی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 23, 2026
in پاکستان
0
میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کے زیر اہتمام “جدید ٹیکنالوجیز اور مستقبل کی جنگ” پر بین الاقوامی کانفرنس
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(نمائندہ خصوصی) میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کے زیر اہتمام کراچی میں "جدید ٹیکنالوجیز اور مستقبل کی جنگ” کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا مقصد میری ٹائم ماہرین، تعلیمی اداروں اور دفاعی صنعت کے نمائندگان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا تھا تاکہ بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹیجک رجحانات اور جنگ پر جدید ٹیکنالوجی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے جدت، حالات سے ہم آہنگی اور آپریشنل افادیت کے فروغ کے لیےدفاعی صنعت، صارفین اور تعلیمی اداروں کے مابین قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کا اشتراک مقامی سطح پر پیداوار اور خود انحصاری کو فروغ دے گا، جس سے پاکستان میں ایک کم لاگت اور عالمی معیار کی حامل دفاعی صنعت قائم ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحرِ ہند ایک اہم خطہ ہے جہاں مستقبل کی جنگی حکمت عملی تشکیل پا رہی ہے، کیونکہ اس خطے سے عالمی تجارت کی وسیع آمدورفت ہے اور کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں عالمی ترسیلی نظام، توانائی کی قیمتوں اور اس سے منسلک معیشتوں پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔کانفرنس میں اس پہلو پر روشنی ڈالی گئی کہ جدید ٹیکنالوجیز کے سول اور عسکری استعمال کے درمیان فرق کم ہوتا جا رہا ہے، جو مواقع کے ساتھ ساتھ ایسے چیلنجز بھی پیدا کر رہا ہے جن سے پاکستان کے دفاعی نظام کو نمٹنا ہوگا۔ کانفرنس میں یہ بھی اجاگر کیا گیا کہ تیز رفتار تکنیکی ترقی جنگ کی نوعیت بدل رہی ہے اور دفاعی حکمتِ عملی ، فورس اسٹرکچر اور نتائج ازسرِنو متعین ہو رہے ہیں۔تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت، پالیسی سازوں، سفارتکاروں، ماہرین تعلیم، صنعتی ماہرین اور مختلف جامعات کے طلبہ نے شرکت کی۔ کانفرنس کے اختتام پر اس امر پر زور دیا گیا کہ مستقبل کے جنگی رجحانات سے ہم آہنگ رہنے اور ٹیکنالوجی سے پیدا ہونے والی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مسلسل علمی و فکری تعاون درکار ہے۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/04/WhatsApp-Video-2026-04-23-at-11.33.53-PM.mp4
پچھلی پوسٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے معروف برطانوی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان کی ملاقات

اگلی پوسٹ

ملک میں پٹرولیم کے وافر ذخائر موجود ہیں،مقامی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے،وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ ، انرجی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں، شہباز شریف

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ملک میں پٹرولیم کے وافر ذخائر موجود ہیں،مقامی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے،وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ ، انرجی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں، شہباز شریف

ملک میں پٹرولیم کے وافر ذخائر موجود ہیں،مقامی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے،وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ ، انرجی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں، شہباز شریف

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper