اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خضدار میں بلوچستان پولیس کی خاتون کانسٹیبل ملک ناز بلوچ کو دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر
جمیل کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک ناز بلوچ بلوچستان کی پہلی پولیس کانسٹیبل تھیں، انہوں نے ارض وطن کی حفاظت کی خاطر بہادری کی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو بہادر پولیس فورس پر فخر ہے۔ وزیر اعظم نے دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔\
