اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):افغان شہریوں کی طالبان رجیم اور ملا ہیبت اللہ کیخلاف مہم زور پکڑنے لگی۔ افغان طالبان رجیم کی معاشی پالیسیوں سے تنگ آکر افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے مدد کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ننگرہار میں طالبان کے کور ہیڈ کوارٹر کے سامنے سے افغان شہری نے فیلڈ مارشل کے نام محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔ وڈیو میں افغان شہری نےپاکستان اور عسکری قیادت سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے۔افغان شہری نے کہا کہ غربت اور بیروزگاری سے افغانستان کے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔افغان شہری نے فیلڈ
مارشل سے اپیل کی ہے کہ ہندوستان کے آلہ کار ہیبت اللہ کے جبر سے ہمیں نجات دلائیں۔ افغان شہری نے کہا کہ فیلڈ مارشل ایران کے حوالے سے آپ کے حالیہ اقدامات کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے، اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائے اور ہمیں بھی اپنی پناہ میں رکھے، اللہ آپ کو کامیابی عطا فرمائے۔وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان شہری پرچی پر درج تحریر کے ذریعے بھی پاکستان اور اس کی عظیم عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار کررہا ہے۔
