اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وفاقی آئینی عدالت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 20 اپریل کو عدالتی امور معطل رکھنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔اتوار کوعدالت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ریڈ زون میں سکیورٹی بندش کے
باعث کل پیر کواسلام آباد میں عدالت کے پرنسپل سیٹ پر کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں ہوگی، جبکہ 20 اپریل کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی پابندیوں کے باعث عدالت کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہےلہٰذا وکلاء اور سائلین غیر ضروری طور پر عدالت آنے سے گریز کریں۔عدالت نے مزید واضح کیا کہ نئی کاز لسٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔

