اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔اتوار کو وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے
اس بات پر زور دیا کہ موجودہ مسائل کے جلد حل اور خطے سمیت عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل مکالمہ اور رابطہ ناگزیر ہے۔دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔ دونوں رہنمائوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ ایرانی صدر اور پاکستان کے وزیرِ اعظم کے درمیان آج بعد ازاں ٹیلیفونک رابط ہوگا۔

