ملتان ( نمائندہ خصوصی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج ایک عظیم عبادت ہے جو انسان کو صبر، برداشت اور قربانی کا درس دیتی ہے۔انہوں نے عازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے گھر کی حاضری کا موقع دیا، حرمین شریفین میں پاکستان کی سلامتی،
ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عازمین کو جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں میڈیکل سہولیات اور ڈیجیٹل سہولتیں شامل ہیں، جبکہ عالمی مہنگائی کے باوجود حج پیکج میں اضافہ نہ کرنا ایک بڑا ریلیف ہے۔چیرمین سینٹ نے کہا امریکہ اور ایران کے دوران جنگ بندی میں پاکستان نے بہترین کردار ادا کیا ھے تقریب کے دوران عازمین حج کے لیے اجتماعی دعا بھی کروائی گئی، جس میں ملک کی ترقی، سلامتی اور عالم اسلام کے امن کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔مدینہ منورہ روانگی کے وقت چیئرمین
سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے عازمین حج کو پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ ۔ملتان سے پہلی حج پرواز ائیر بلیو کے ذریعے 151 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوئی۔رواں سال جنوبی پنجاب سے تقریباً 13 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، جبکہ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے حج آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 39 پروازیں روانہ ہوں گی، اور آخری پرواز 17 مئی کو شیڈول ہے۔
