• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

بیساکھی میلہ وخالصہ جنم دن تقریبات اختتام پزیر،بہترین انتظامات پرسکھ یاتریوں کا حکومت کے ساتھ اظہار تشکر

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 18, 2026
in پاکستان
0
بیساکھی میلہ وخالصہ جنم دن تقریبات اختتام پزیر،بہترین انتظامات پرسکھ یاتریوں کا حکومت کے ساتھ اظہار تشکر
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی):متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام بیساکھی میلہ و خالصہ جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں ، بھارت سے آئے سکھ یا تریوں کا دورہ مکمل ہوگیا،سکھ یاتریوں نے گوردوارہ سری ڈیرہ صاحب لاہور میں مذہبی عبادات ادا کیں اور خطے میں امن، بھائی چارے و پاک۔ بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ ترجمان کے مطابق بیساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام مختلف مذہبی و ثقافتی سرگرمیاں اختتام پذیر ہو گئیں ۔سکھ یاتریوں کے اعزاز حضوری باغ میں کلچر ل میوزیکل پروگرام منعقد کیا گیا جبکہ دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری میں ورلڈ سنٹر برائے پنجابی کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سکھ برادری کے ساتھ اپنے مذہبی رشتے کو ہر تعلق پر مقدم رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سکھ یاتریوں کو مکمل مذہبی آزادی اور وفاقی وزارت مذہبی اموروچیئرمین متروکہ وقف ملاک بورڈقمر الزمان کے احکامات کے مطابق بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے وساکھی میلہ کے کامیاب انعقاد پر ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، پولیس اور سکیورٹی اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سکھ یاتریوں کی آمد سے خوشی ہوئی ،پاکستان کے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے رہیں گے۔ ترجمان کے مطابق سکھ یاتریوں نے لاہور میں قیام کے دوران شاہی قلعہ سمیت دیگر تاریخی مقامات کی سیر کی جبکہ انہیں ڈبل ڈیکر سیاحتی بسوں کے ذریعے والڈ سٹی، مال روڈ، لبرٹی چوک اور دیگر اہم مقامات بھی دکھائے گئے۔یاتریوں نے انارکلی بازار اور شاہ عالم مارکیٹ سمیت مختلف بازاروں کا رخ کیا جہاں انہوں نےملبوسات اور دیگر پاکستانی مصنوعات اور تحائف کی خریداری کی۔ اس موقع پر بھارت سے آئے جتھہ لیڈر سردار سرجیت سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہمارے گوردوارے محفوظ اور پہلے سے زیادہ خوبصورت ہیں جبکہ یاتریوں کے لیے رہائش، میڈیکل اور ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ دیگر سکھ یاتریوں نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہترین سفری سہولیات، صاف پانی اور معیاری خوراک فراہم کی گئی، گوردواروں میں بھی لنگر کے بہترین انتظامات کیے گئے جس پر ہم حکومت پنجاب اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کے شکر گزار ہیں ۔

پچھلی پوسٹ

ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حج آپریشن کا آغاز ہوگیا ، سید یوسف رضا گیلانی نے پہلی پرواز کے عازمین حج کو رخصت کیا

اگلی پوسٹ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper