جدہ( نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں سکول پر حملے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘ پراپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں
کہرامان ماراش میں سکول پر ہونے والے حملے پر شدید رنج ہوا ہے۔ انہوں نے غم کی اس گھڑی میں ترک صدر رجب طیب اردوان ، برادر ترک عوام بالخصوص متاثرہ خاندانوں اور بچوں کے ساتھ یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم معصوم کمسن جانوں کے ضیاع پر سوگوار ہیں اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

