کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 15ویں میچ میں پشاور زلمی نے حیدر آباد کنگزمین کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوںسے شکست دیدی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے 146 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا، میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ افتخار احمد کے نام رہا۔حیدرآباد کنگزمین کے خلاف اس میچ میں پشاور زلمی 

کے افتخار احمد نے 4 وکٹیں لیں، 2 کیچز پکڑے اور 15 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پشاور زلمی کی طرف سے بابر اعظم 46، کوشل مینڈس 27 اور بریسول 25 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ صائم ایوب نے 19رنز کے عوض 2 وکٹیں اپنے نام کی۔حیدر آباد کنگزمین کی ٹیم 18 اعشاریہ 2 اوورز میں 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، کوشل پریرا 58 اور کپتان مارنس لبوشین27رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔پشاور زلمی کے سفیان مقیم اور افتخار احمد نے 4،4 جبکہ عامر جمال نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔پشاور زلمی نے حیدر آباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس کے موقع پر پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ علامتی طور پر امن کی فاختہ اڑائی۔اس موقع پر ایران اور امریکا میں جنگ بندی میں پاکستانی حکومت کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا
