اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ
اور وسیع تر خطے میں جاری صورتحال اور ابھرتی ہوئی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیرِ اعظم نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کی جانب سے بات چیت اور سفارتی روابط کے فروغ کی جاری کوششوں سے متعلق تازہ پیش رفت سے اپنے سعودی ہم منصب کو آگاہ کیا۔

