لاہور(اسپورٹس رپورٹر):پی ایس ایل 11کی ٹیم پنڈیز کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ حالیہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میچ میں کراچی کنگز کے خلاف سائیڈ انجری کے باعث فی الحال ٹیم کےلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ٹیم پنڈیزکے
مطابق ٹیم کے میڈیکل سٹاف ان کی صحت یابی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور ان کی واپسی ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں متوقع ہےبشرطیکہ ان کی بحالی اور فٹنس کی مکمل منظوری حاصل ہو۔ٹیم پنڈیز نسیم شاہ کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑے ہیں اور ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ سکواڈ میں ان کی موجودگی بے حد قیمتی ہے اور پوری ٹیم ان کے مضبوط اور صحت مند انداز میں دوبارہ میدان میں واپسی کی منتظر ہے۔
