دادو( نمائندہ خصوصی) ماڈل کرمنل کورٹ نے ام رباب چانڈیو کے والد دادا اور چچا کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیانجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل صلاح الدین پنہور کا کہنا ہے کہ کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا
ہےانہوں نے کہا کہ سرداری نظام کے خلاف 3 لوگوں کا دن دہہاڑے قتل ہوا کیس میں 3 گواہ اور میڈیکل شواہد موجود تھے اتنے شواہد پر ہماری نظر میں سزا ہوسکتی تھی فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کریں گےخیال رہے آٹھ سال پرانے مقدمہ میں دو ارکان سندھ اسمبلی سمیت 8 ملزمان نامزد تھے جن میں چار ملزمان جیل میں اور چار ضمانت پر ہیںام رباب چانڈیو کے اہلخانہ قتل کیس کے فیصلے کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں ڈی ایس پیز سمیت
450 پولیس اہلکار سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں ام رباب چانڈیو کے گھر کے باہر بھی سکیورٹی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جوڈیشل کمپلیکس آنے جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے یاد رہے کہ ماڈل کورٹ نے گزشتہ سماعت میں گواہان کے بیانات اور دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا
