سکردو ( نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے حالیہناخوشگوار واقعات کے دوران نذرِ آتش کی گئی سرکاری و نجی املاک کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر نے 62 بریگیڈ، یو این آفس، اے پی ایس، اے کے آر ایس پی آفس اور ایس ٹی پی سینٹر کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے
انہیں بریفنگ دی ۔سیکرٹری امورِ کشمیر و گلگت بلتستان ظفر حسن بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔وزارت سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر کمانڈر 62 بریگیڈ، بریگیڈیئر اعجاز، کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان، ڈی آئی جی بلتستان رینج طفیل احمد میر ،سابق وزیر تعلیم ابراہیم سنائی،صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم (ن) لیگ اکبر تابان، ترجمان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان اشرف صدا، ڈی سی سکردو حمزہ مراد بھی موجود تھے ۔
