• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید

No Result
View All Result

Home پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کو ملائشیا ئی ہم منصب داتو سری انور ابراہیم کا فون ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
March 26, 2026
in پاکستان
0
وزیر اعظم شہباز شریف کو ملائشیا ئی ہم منصب داتو سری انور ابراہیم کا فون ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):ملائشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی امن کوششوں کے لئے حمایت کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کو امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے برادر خلیجی ممالک اور ایران کے رہنماؤں کے ساتھ اپنی بات چیت سمیت تازہ ترین سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا ہے۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے ٹیلیفون کیا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور امت کے اتحاد اور ترقی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں کی حمایت کے مضبوط پیغام پر ملائیشیا کے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کو امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے برادر خلیجی ممالک اور ایران کے رہنماؤں کے ساتھ ان کی بات چیت سمیت تازہ ترین سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی شاندار قیادت کی تعریف کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم نے انہیں مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ اپنی گفتگو سے بھی آگاہ کیا جس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی امن کوششوں میں ملائیشیا کی مکمل حمایت کی پیشکش کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ پاکستان خطے کی موجودہ صورتحال میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مخلصانہ اور حقیقی کوششیں جاری رکھے گا۔ دونوں رہنماؤں نے آپسی رابطے بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔

Previous Post

وزیراعظم کی شیری رحمان کی رہائش گاہ پرآمد ، صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

Next Post

کاربن ڈائی آکسائیڈ کا تدارک وقت کی ضرورت ، شجرکاری سے آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں، ڈاکٹر مصدق ملک

Mian Tariq Javeed

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper