حویلی،ممتاز آباد( نمائندہ خصوصی):وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نےکہا ہےکہ ہمارا مقابلہ غربت، بے روزگاری اور افلاس سے ہے،ہم نے سیاسی انتقام کے بجائے رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا ہے، آج امن اور رواداری کا دور ہے،کسی بے گناہ کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔ حویلی میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ جشن اور فائرنگ کے بجائے اللہ کا شکر ادا کرنے کی روایت ڈالی ہے،حویلی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے زیر عمل ہیں،حویلی کا ووٹر آج ریاست کا طاقتور ترین ووٹر بن چکا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے دروازے عوام کے لئے
کھول دیئے گئے ہیں، ہم نے 5 ارب روپے کا دانش سکول حویلی کے لیے منظور کروایا ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر نےکہا کہ ایل او سی کے قریب حویلی میں یونیورسٹی کا قیام بڑا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھیڈی اور خورشید آباد میں ہائیڈل منصوبے جاری ہیں،سڑکوں کی بہتری اور کشادگی کے منصوبے منظور کئے ہیں اورممتاز آباد اور خورشید آباد میں ہسپتالوں کے نوٹیفکیشن جاری ہوئے ہیں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ماضی میں سیاسی انتقام، آج امن اور رواداری کا دور ہے،کسی بے گناہ کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔ رفاقت چوہدری قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں،عوامی اعتماد بحال کرنا اور کارکردگی دکھانا اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ہر منگل وزیراعظم ہاؤس میں عوامی ملاقات کا دن مقرر ہے،پاکستان پیپلز پارٹی دوبارہ حکومت بنائے گی۔
