اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے کے جامع حل کیلئے مذاکرات کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ان مذاکرات کی میزبانی کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے ۔منگل کو "ایکس” پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے فروغ کی
جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور ان کی مکمل حمایت کرتا ہے تاکہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کی رضامندی سے مشروط، پاکستان بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور اس کو اپنے لیے باعثِ اعزاز سمجھتا ہے تاکہ جاری تنازع کے جامع حل تک پہنچا جا سکے۔

