• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

آزادی کی نعمت ہمارے اسلاف کے تدبر، عزم، استقامت اور قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعظم کا یوم پاکستان پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 24, 2026
in پاکستان
0
آزادی کی نعمت ہمارے اسلاف کے تدبر، عزم، استقامت اور قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعظم کا یوم پاکستان پر پیغام
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوم پاکستان کے تاریخ ساز قومی دن پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ جنوبی ایشیا کی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس تاریخی دن کی یاد دلاتا ہے جب چھیاسی برس قبل برصغیر پاک و ہند کی مسلم قیادت اپنے غیر متزلزل عزم کے ساتھ ایک آزاد وطن کی بنیاد رکھنے کے لیے متحد ہوئی تھی۔فکرِاقبال سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے مسلم قائدین نے آج کے دن ایک ایسی ریاست کا تصور پیش کیا تھا جہاں مسلمانوں کے آئینی اور سیاسی حقوق کو تخفظ حاصل ہو اور وہ وقار، آزادی اور عزتِ نفس کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ 1940 کے تاریخی دن، قراردادِ لاہور نے مسلمانوں کو وہ عزم بخشا کہ محض سات سال کی قلیل مدت میں 14 اگست 1947 کو ہمارے آباؤ اجداد قائداعظم محمد علی جناح کی بصیرت افروز قیادت میں ایک علیحدہ وطن پاکستان حاصل کرنے میں کامیاب ہو۔وزیر اعظم نے کہا کہ بلاشبہ مملکت خداداد پاکستان کی صورت میں آزادی کی یہ نعمت ہمارے اسلاف کے تدبر، عزم، استقامت اور قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قیامِ پاکستان کے بعد اپنی پروقار تاریخ میں ہماری قوم نے ہر آزمائش میں غیر معمولی جذبے اور عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایک نوزائیدہ ملک سے جوہری طاقت تک کا ہمارا سفر استقامت اور آہنی عزم سے عبارت ہے۔ درخشندہ مستقبل کی جانب یہ سفر آج بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے تصورات کے مطابق ڈھالنے کے لیے ہمیں ثابت قدمی، انتھک محنت اور ایک اجتماعی لآ ئحہ عمل کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ بہت سے چیلنجز کے باوجود، الحمدللہ، ہم نے پاکستان کی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ افراطِ زر کی شرح میں مسلسل کمی، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور مثبت اقتصادی اعشاریے درست سمت کا ثبوت ہیں۔کامیابی کا یہ سفر ، جرات مندانہ اصلاحات اور دانشمندانہ حکمتِ عملی کے ساتھ ساتھ عوام کے اپنی صلاحیتوں اور وطنِ عزیز کے روشن مستقبل پر اعتماد کے مرہونِ منت ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر پاکستان کی آزادی اور خود مختاری کا دفاع کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال معرکہ حق، آپریشن بنیانِ المرصوص میں پاکستان کی مسلح افواج نے اپنے ازلی دشمن کو موثر اور دندان شکن جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا۔انہوں نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا کر ثابت کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر اور ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔ وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ اس سال 26 فروری 2026 کی رات ہماری سرحدوں پر طالبان غاصب ٹولے کی بلا اشتعال جارحیت کا جواب آپریشن غضبِ للحق کے ذریعے دیا گیا۔ آپریشن غضبِ للحق محض عسکری کارروائی نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی علامت ہے کہ ہم کسی صورت ملک کے امن اور تحفظ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی امن کا داعی ہے، تاہم جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے وابستہ ہے۔ہم بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھی مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ اور مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی پر بھی گہری تشویش رکھتا ہے۔ پاکستان بطور ایک ذمہ دار عالمی ریاست کے متوازن اور فعال سفارت کاری جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا محور علاقائی استحکام، مکالمہ اور باہمی احترام ہے۔ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مذاکرات ہی پائیدار امن کا راستہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ یومِ پاکستان کے موقع پر ہم تحریکِ پاکستان کے قائدین اور کارکنوں کی لازوال خدمات کو پر خلوص خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اور افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر افسران اور دلیر جوانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی آزادی، خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کے گراں قدر نذرانے پیش کیے۔ پوری قوم اپنی تابندہ روایات کو سربلند رکھنے کے لیے پرعزم اور کسی بھی آزمائش کا سامنا کرنے کے لیے ہر دم مستعد ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستانی قوم کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے جو ملک کو ترقی کی بلندیوں سے ہمکنار کریں گی۔ دور رس حکمت عملی ، موثر پالیسی، مخلصانہ کاوشیں اور قومی اتحاد سے ہم اقوامِ عالم میں وہ مقام حاصل کر سکتے ہیں جس کا خواب بانیانِ پاکستان نے دیکھا تھا۔ پرعزم اور متحد قوم جب ایک مقصد کے لیے ڈٹ جائے تو اسکے سامنے کوئی چیلنج ناقابلِ تسخیر نہیں رہتا۔ ہم لازوال جذبے، انتھک محنت اور مشترکہ جدوجہد کے ساتھ مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر جاری رکھیں گے۔

پچھلی پوسٹ

یوم پاکستان پر پوری قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی شکر گزار ہے ، عطاء اللہ تارڑ

اگلی پوسٹ

ملک بھر میں کل سے بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ملک بھر میں کل سے بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ملک بھر میں کل سے بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper