لاہور( نمائندہ خصوصی):امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 کی قرارداد میں اسلامی پاکستان کی بنیادرکھی گئی ،لہذا آج ملت اسلامیہ پاکستان کیلئے تجدید عہد کا دن ہے۔ پیر کے روز یہاں جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا پاکستان کی اساس دو قومی نظریہ پر رکھی گئی جس کے مطابق پاکستان میں قرآن و سنت کے نظام کا نفاذ ہی قرارداد پاکستان کی اصل روح ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الحمد اللہ آج کا پاکستان ایٹمی قوت کا حامل ہے ،دنیا کی کوئی طاغوتی قوت میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی ۔

