• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پیرس میں پاکستانی سفارت خانہ میں یومِ پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 23, 2026
in پاکستان
0
پیرس میں پاکستانی سفارت خانہ میں یومِ پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پیرس۔( نمائندہ خصوصی):پیرس میں پاکستانی سفارت خانہ میں یومِ پاکستان کے حوالے سے ایک سادہ اور باوقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد اور سفارتخانے کے افسران نے شرکت کی۔ موجودہ علاقائی صورتحال اور حکومتی ہدایات کے پیش نظر تقریب کو سادگی اور اختصار کے ساتھ منعقد کیا گیا۔یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے بابائے قوم محمد علی جناح کی بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔انہوں نے پاکستانی قوم کی جرات و استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم نے اپنی تاریخ میں ہر مشکل کا مقابلہ ہمت اور اتحاد سے کیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال مئی میں ہونے والے معرکۂ حق اور آپریشنز بنیان مرصوص اور غضب للحق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ یومِ پاکستان کے موقع پر ہمیں ان لوگوں کو بھی نہیں بھولنا چاہیے جو جبر اور غیر ملکی قبضے کا شکار ہیں۔ انہوں نے فلسطین اور بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے پاکستان کی مستقل سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کیا۔سفیر پاکستان نے پاکستان اور فرانس کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

پچھلی پوسٹ

امن اور پرامن بقائے باہمی کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والوں کی مکمل بیخ کُنی کریں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم پاکستان پر پیغام

اگلی پوسٹ

ملک بھر میں 23 مارچ کو یوم پاکستان قومی اتحاد اور بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ملک بھر میں 23 مارچ کو یوم پاکستان قومی اتحاد اور بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

ملک بھر میں 23 مارچ کو یوم پاکستان قومی اتحاد اور بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper