اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی خواتین ونگ کی صدر و رکن صوبائی اسمبلی اور ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چئرپرسن محترمہ فرح عظیم شاہ نے 86ویں یوم پاکستان کے موقع خصوصی پیغام میں کہا کہ23, مارچ تجدید و عہد کا دن ہے دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان غیر مستحکم نہیں کرسکتی کیونکہ۔ اللہ کا کرم ہمارے ساتھ ہے پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور اسلام کیا ہے اسلام سلامتی ہے اور یہ پاکستان کے سلامتی کی ضمانت ہے پاکستانی عوام
اپنے فوج اور ان نوجوانوں کے قدر کریں جو ہمارے اور آپ کے حفاظت کے خاطر سرحدوں پر کھڑے ہیں اور اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ ذرا یہ سوچیں کہ ان ماؤں کا کیا ہوتا ہے جب انکے جوان بیٹوں کے لاشیں ان کے گھروں کو پہنچنتی ہیں۔ پاکستان ہماری سرزمین ہمارے ملک سے جڑے رہ کر آپس میں تمام صوبوں کا اکٹھے رہنا ہی ہمارے اصل طاقت ہے اگر ہم جدا ہوتے ہیں تو ہمارے دشمن کچا چبا جاہیں یہ جنگ ہے وسائل کی اس کو سمجھنے کی کوشش کریں اور جو لوگ نہیں سمجھ رہے جو نا سمجھ لوگ ہیں جو اس سازش کو سمجھ نہیں رہے خدانںخواستہ ایسے نہ ہو کہ بہت دیر ہو جائے ان سازشوں کو سمجھنے کی کوشش کریں ملک دشمن عناصر یہ ہرگز نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے اور پاکستان کے صوبہ زنجیر کے مانند رہے ان سازشوں کو سمجھنے کی کوشش کریں اپنے ملک اور اپنی سر زمین سے بے پناہ ولوالہ انگیز محبت کا اظہار کریں

