• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

ہمارے گلیشیئرز پاکستان کے آبی تحفظ اور ان ماحولیاتی نظاموں کے استحکام کے لیے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں جو ہماری آبادی کو سہارا دیتے ہیں،صدر مملکت کا برفانی گلیشیئرز کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 21, 2026
in پاکستان
0
ہمارے گلیشیئرز پاکستان کے آبی تحفظ اور ان ماحولیاتی نظاموں کے استحکام کے لیے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں جو ہماری آبادی کو سہارا دیتے ہیں،صدر مملکت کا برفانی گلیشیئرز کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحقیق، معلومات کے تبادلے، ابتدائی انتباہی نظام اور ماحولیاتی مالی معاونت تک رسائی کےلئے بڑھتے ہوئے اشتراک کی حمایت کرتا ہے تاکہ کمزور پہاڑی خطے بدلتے حالات کا بہتر طور پر مقابلہ کرسکیں۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار برفانی گلیشیئرز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ برفانی گلیشیئرز کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں ان عظیم پہاڑی برفانی ذخائر کے اس بنیادی کردار کی یاد دلائی جاتی ہے جو زندگی اور معاش کے تسلسل کےلئے ناگزیر ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے لیے ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ کے گلیشیئرز ان اہم ترین قدرتی نظاموں میں شامل ہیں جن پر ہمارا ملک انحصار کرتا ہے،13 ہزار سے زائد گلیشیئرز کے ساتھ یہ پہاڑی سلسلے قطبی خطوں کے بعد برف کا سب سے بڑا ذخیرہ رکھتے ہیں، یہی گلیشیئرز دریائے سندھ کے نظام کو پانی فراہم کرتے ہیں جو ہماری زراعت، توانائی کی پیداوار اور پانی کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان گلیشیئرز کی اہمیت بلند پہاڑوں سے کہیں آگے تک محسوس کی جاتی ہے، ان سے بہنے والا پانی وادی سندھ کے کھیتوں کو سیراب کرتا ہے، پن بجلی کی پیداوار کو برقرار رکھتا ہے اور شہروں اور دیہات کی روزمرہ ضروریات کو پورا کرتا ہے تاہم شمالی علاقوں میں رہنے والوں کےلئے گلیشیئرز کے بدلتے ہوئے انداز نئے خطرات بھی لے کر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برفانی جھیلوں کے اچانک پھٹنے سے آنے والے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکوں اور گھروں کو پہنچنے والا نقصان بہت سے خاندانوں کےلئے سنگین تشویش بن چکا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی گلیشیئرز کے پگھلاو کو تیز کر رہی ہے اور برفانی جھیلوں کے اچانک پھٹنے کے خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، سال 2025 میں شمالی پاکستان میں شدید گرمی اور موسمی تغیرات کے باعث آنے والے فلیش فلڈز، لینڈ سلائیڈنگ، جانی نقصان اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات ایک واضح انتباہ تھے۔ یہ صورتحال اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ ہمیں تیاری کو مزید بہتر بنانا ہوگا اور گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بسنے والی برادریوں کی مزاحمتی صلاحیت کو بڑھانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ان چیلنجز سے نمٹنے کےلئے اہم اقدامات کئے ہیں، نیشنل کلائمیٹ چینج پالیسی 2021، نیشنل ایڈاپٹیشن پلان 2023 اور ہمارے قومی عزم (این ڈی سیز) کے ذریعے ہم موسمیاتی نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے، ابتدائی انتباہی نظام کو مضبوط کرنے، پائیدار بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے اور مقامی آبادی کو قدرتی آفات کے خطرات کم کرنے میں مدد فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوکش۔قراقرم۔ہمالیہ خطے کے گلیشیئرز کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے لیے پہاڑی ممالک اور بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان مضبوط تعاون بھی ناگزیر ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان تحقیق، معلومات کے تبادلے، ابتدائی انتباہی نظام اور ماحولیاتی مالی معاونت تک رسائی کےلئے بڑھتے ہوئے اشتراک کی حمایت کرتا ہے تاکہ کمزور پہاڑی خطے بدلتے حالات کا بہتر طور پر مقابلہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے گلیشیئرز پاکستان کے آبی تحفظ اور ان ماحولیاتی نظاموں کے استحکام کے لیے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں جو ہماری آبادی کو سہارا دیتے ہیں، ان کا تحفظ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مسلسل کوششوں اور قریبی تعاون کا تقاضا کرتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج کیے گئے فیصلے ہمارے پہاڑوں کے مستقبل اور آنے والی نسلوں کی فلاح و بہبود کا تعین کریں گے۔

پچھلی پوسٹ

وزیر اعظم شہباز شریف کا لبنانی ہم منصب نواف سلام کو ٹیلی فون، عید الفطر کی مبارکباد دی

اگلی پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے علاقائی صورتحال کے حل پر اتفاق

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے علاقائی صورتحال کے حل پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے علاقائی صورتحال کے حل پر اتفاق

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper