لاہور( نمائندہ خصوصی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی، گورنرز، وزراء اعلیٰ اور سیاسی قائدین کو عید الفطر پر مبارکباد دینے کیلئے ٹیلی فون کئے۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارکباد دی۔ انہوں نے
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، گورنر سندھ نہال ہاشمی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کو بھی ٹیلی فون کیے اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے علاوہ اتحادی جماعتوں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی فون کیے جن میں جمیعت علماءِ اسلام ( ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان، صدر بلوچستان عوامی پارٹی سردار خالد حسین مگسی، صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان اور سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری سالک حسین شامل ہیں ۔ وزیرِ اعظم نے سیاسی قائدین و رہنماؤں کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
