لندن۔( نمائندہ خصوصی):مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو کووڈ۔19 کی عالمگیر وبا کے بعد سے بدترین بحران کا سامنا ہے۔ تاس نے معروف اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بیس بڑی بین
الاقوامی فضائی کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن جن کے حصص کا سٹاک ایکسچینجز میں لین دین ہوتا ہے میں ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے 53 بلین ڈالرکی کمی آچکی ہے۔ دریں اثنا، سرمایہ کاروں کو حصص کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق وز ایئر اور ایزی جیٹ کے حصص لندن اسٹاک ایکسچینج میں سب سے زیادہ فروخت ہو رہے ہیں۔

