لاہور۔( نمائندہ خصوصی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اورگلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ جسٹس (ریٹائرڈ )یار محمد کو عیدالفطر کی مبارکباد دی
ہے۔ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ان رہنماؤں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ عید کے اس پر مسرت و بابرکت موقع پر پاکستان کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

