اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):پاک فوج کےجوانوں نے ہر تہوار پر سرحدوں کی حفاظت کاپختہ عزم کرتے ہوئے کہا کہ فرض پہلے،خوشیاں بعدمیں ہیں۔ برفیلے پہاڑ، آہنی عزم، دنیا کےبلند ترین محاذ سیاچن سے پاک فوج کےبہادر سپوتوں نے قوم کوعید کی
مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاچن کی بلندو برفانی چوٹیوں پر ہم عیدجیسےخوشی کےموقع پربھی وطن کی خاطرڈٹےہوئےہیں۔انہوں نے کہا کہ شدیدسردی اورنہایت مشکل حالات کےباوجودہمارا حوصلہ کبھی پست نہیں ہوتابلکہ عزم اورہمت کیساتھ ذمہ داریاں نبھاتےہیں ۔ جوانوں کا یہ پیغام ہمیں یاددلاتا ہےکہ ہماری خوشیوں اور سکون کے پیچھے انہی سپوتوں کی بےمثال قربانیاں شامل ہیں۔پاک فوج کے جوان ہر لمحہ ہماری حفاظت کے لیے تیار رہتے ہیں اور عید کے دن بھی اپنے فرض کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔پاک فوج کے جوانوں کا جذبہ ہمیں اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کا درس دیتا ہے۔پاک فوج کےجوان وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں کیونکہ قوم کی خوشیاں پاک فوج کی قربانیوں سے وابسطہ ہے۔
