اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلیفون کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارکباد دی۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے صدرِ مملکت کو خطے کے
سربراہانِ مملکت سے اپنے حالیہ روابط پر بریفنگ دی۔ صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کے درمیان خطے کی مجموعی صورتحال اور اس کے پاکستان پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر نے خطے میں بدلتی صورتحال کے تناظر میں قومی مفادات کے تحفظ اور مربوط حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ قومی اتفاقِ رائے اور مؤثر سفارتی روابط کے ذریعے پاکستان کے مفادات کا ہر سطح پر دفاع کیا جائے۔

