اسلام آباد۔ ( نمائندہ خصوصی):دفاع وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے کیپٹن حسنین اختر شہید کی پہلی برسی جمعہ 20 مارچ کو منائی گئی۔ ہمارےشہداء، ہمارا افتخار ہیں ،تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وطن کی مٹی نے پکارا، ہمارے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لبیک کہا۔کیپٹن حسنین اختر شہید 20 مارچ 2025ء کو ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کیخلاف دلیری سے
لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔جہلم کے رہائشی 25 سالہ بے باک اور نڈر کیپٹن حسنین شہید نے 4 سال دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔کیپٹن حسنین شہید کی پہلی برسی پر پوری قوم ان کے بلند درجات کیلئے دعا گو ہے۔کیپٹن حسنین شہید کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے والد کا کہنا تھا کہاللہ کی جانب سے کیپٹن حسنین شہید جیسے جانباز لوگ خاص تحفہ ہوتے ہیں،ایک سال بعد بھی کیپٹن حسنین شہید کی یادیں ہمارے دلوں میں تازہ ہیں۔ والد کیپٹن حسنین شہید نے مزید کہا کہ کیپٹن حسنین شہید نے ملکی دفاع جیسے خاص مقصد کیلئے اپنی جان دی جس پر ہمیں فخر ہے،کیپٹن حسنین شہید کے کمانڈنگ آفیسر نے ہمیشہ ان کی بے مثال بہادری کو سراہا، کیپٹن حسنین اختر شہید وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کر کے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن گئے۔
