جنوبی وزیرستان ( نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان کے علاقے واغدلائی میں فرنٹیئر کور ساؤتھ کے مقامی یونٹ نے ماہِ رمضان کے دوران مستحق خاندانوں میں امدادی پیکجز تقسیم کیے۔تفصیلات کے مطابق، ایف سی کے اہلکاروں نے علاقے کے 50 سے
مستحق خاندانوں تک راشن پیکجز پہنچائے جن میں بنیادی اشیائے خوردونوش شامل تھیں۔ اس کے علاوہ بچوں کے لیے مٹھائیاں اور بسکٹ بھی تقسیم کیے گئے تاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں بچوں کی خوشیوں میں اضافہ ہو۔مقامی افراد نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں غریب اور ضرورت مند خاندانوں کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہیں، خصوصاً رمضان کے مہینے میں جب روزانہ کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں





