• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسلاموفوبیا عالمی امن اور انسانی حقوق کے لیے خطرہ ہے، عالمی برادری مشترکہ اقدامات کرے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

دنیا کو ’ہم اور وہ‘ کی سوچ سے نکل کر برداشت اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہوگا، سندھ رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت ہے، نفرت کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 16, 2026
in پاکستان
0
اسلاموفوبیا عالمی امن اور انسانی حقوق کے لیے خطرہ ہے، عالمی برادری مشترکہ اقدامات کرے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسلاموفوبیا کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب انسانیت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے اور یہ عالمی امن و ہم آہنگی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسلاموفوبیا انسانی حقوق اور سماجی ہم آہنگی کو کمزور کرتا ہے، اس لیے عالمی برادری کو اس رجحان کے خاتمے کے لیے مشترکہ اور مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک، نفرت انگیزی اور تعصب کا سامنا ہے، جس کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی یا انتہاپسندی کو کسی مذہب، قوم یا تہذیب سے جوڑنا ناانصافی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کو ’’ہم اور وہ‘‘ کی سوچ سے نکل کر باہمی احترام، برداشت اور مساوات کو فروغ دینا ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ صوفیاء کی سرزمین ہے اور یہاں ہمیشہ محبت، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور ہماری دھرتی امن، برداشت اور باہمی احترام کی علمبردار رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی ثقافت محبت، رواداری اور تنوع کے احترام کی علامت ہے اور سندھ حکومت نفرت اور تعصب کی سیاست کو مسترد کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ذمہ دار سیاسی و سجاجی قیادت اور میڈیا کو بھی نفرت کے بجائے برداشت، مکالمے اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہوگا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر آگاہی، مؤثر قانون سازی اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ نفرت انگیز تقاریر اور تعصب کے خلاف ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ ایک پرامن اور منصفانہ عالمی سماج تشکیل دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی مکالمہ وقت کی ضرورت ہے تاکہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان اعتماد اور ہم آہنگی کو فروغ مل سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ حکومت مذہبی آزادی، انسانی وقار اور تمام مذاہب کے احترام کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے حکومتوں، میڈیا اور عوام کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ نفرت، تعصب اور امتیاز کے خاتمے کے بغیر پُرامن دنیا کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

پچھلی پوسٹ

جنوبی وزیرستان کے علاقے واغدلائی میں فرنٹیئر کور ساؤتھ کے مقامی یونٹ نے ماہِ رمضان کے دوران مستحق خاندانوں میں امدادی پیکجز تقسیم

اگلی پوسٹ

شالیمار ایکسپریس کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔انجن اوربوگی تباہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
شالیمار ایکسپریس کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔انجن اوربوگی تباہ

شالیمار ایکسپریس کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔انجن اوربوگی تباہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper