کابل / کندهار:( نمائندہ خصوصی)سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب کندهار میں شدت
پسند عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران کندهار ایئر فیلڈ کے قریب واقع آئل اسٹوریج اور لاجسٹک انفراسٹرکچر
کو بھی نقصان پہنچا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اسٹوریج میں موجود ایندھن مسلح سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ حملے
کے نتیجے میں تقریباً 550 ٹن ایندھن جل کر تباہ ہو گیا جس کی مالیت تقریباً 6 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق
کارروائی انتہائی درستگی سے کی گئی اور صرف مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔


