کوئٹہ۔( نمائندہ خصوصی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعہ کے روز نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور
باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں کی جانب سے صوبے میں امن، ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشاورت اور تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی علمی و سیاسی خدمات کو سراہا۔