لاہور ( نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں صوبے کو سیلاب سے محفوظ بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کی منظوری دی گئی ہےاجلاس میں بتایا گیا کہ رواں سال معمول سے 28 فیصد زیادہ بارشوں کا امکان ہے
جس کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور ریجنل ڈیزاسٹر ویئر ہاؤس قائم کیے جائیں گےوزیراعلیٰ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ دریا کے پیٹ میں تعمیرات کا باب ہمیشہ کے لیے بند کیا جا رہا ہے اور اس کی مستقل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ متاثرہ 563 کلومیٹر طویل سڑکیں اور 446 پلیاں بحال کر دی گئی ہیںمریم نواز نے ریسکیو 1122 کو فلڈ آپریشنز کے لیے اپ گریڈ کرنے اور چنیوٹ میں نئے بند کی تعمیر کے ساتھ ساتھ آبی ذخائر کے انتظام کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کا حکم دیا ہے تاکہ انسانی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے
