اسلام آباد۔(اسپورٹس رپورٹر):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے پر قومی ہاکی ٹیم کو
مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے 8 برس بعد ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔یہ جیت ثابت کرتی ہے کہ پاکستان میں ہاکی کا ٹیلنٹ موجود ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ کپتان عماد شکیل بٹ سمیت تمام کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی قابل تحسین ہے۔امید ہے کہ قومی ٹیم فائنل جیت کر واپس آئے گی۔
