اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت کی اہم اتحادی جماعت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی کیلئے اہم فیصلوں میں پیپلز پارٹی نے حکومت کا ہر قدم پر ساتھ دیا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی
وزرا احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ اور وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی ملاقات میں موجود تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے وفد میں سینیٹر شیری رحمن، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی شامل تھے۔وزیر اعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کا حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہونے پر شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔ اس کے علاوہ خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
