دوحہ (( نمائندہ خصوصی)نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھکر میں داجل چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔منگل کو وزیر اعظم
آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کیلئے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پر عزم ہے۔
