• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

دیر پا امن کے لیے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں،فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کا مکمل حق ملنا چاہیئے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 20, 2026
in پاکستان
0
دیر پا امن کے لیے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں،فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کا مکمل حق ملنا چاہیئے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن( نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق آزاد اورخود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیر پا امن کے لیے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں،فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کا مکمل حق ملنا چاہیئے، صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی،انہوں نے حقیقت میں جنوبی ایشیا کو بڑی تباہی سے بچایا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت ان کے لئے باعث افتخار ہے ،غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے۔وزیراعظم نے دنیا بھر میں تنازعات کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کے مثالی اور قائدانہ کردار کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی کامیاب سفارت کاری کی وجہ سے دنیا بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کیلئے ان کی بر وقت اور موثر مداخلت کی وجہ سے کروڑوں جانیں بچائی گئی ہیں، صدر ٹرمپ نے حقیقی طور پر جنوبی ایشیا کو بڑی تباہی سے بچایا۔وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطینی عوام طویل عرصے سے غیر قانونی قبضے اور بے پناہ مشکلات کا شکار ہیں، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بند ہوں، تعمیر نو سے پہلے لوگوں کے جانوں کا تحفظ کیا جائے ،فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کا مکمل حق ملے اور اور ان کے مستقبل کا تعین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کیا جائے اور ان قراردادوں کے مطابق ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آنا چاہیئے۔آزاد اورخود مختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بصیرت افروز اور شاندار قیادت میں فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ اور پائیدار حل نکلے گا۔ آج کا دن تاریخ میں اس لحاظ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کہ صدر ٹرمپ کی حمایت اور عظیم کوششوں کے نتیجے میں غزہ میں پائیدار امن حاصل ہو گا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مشرق وسطی میں پائیدار امن مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل سے ہی ممکن ہے ،سعودی عرب ترقی اور خوشحالی کے ہدف کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا،متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے کردار ادا کرے گا،ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان نے کہا کہ مسئلے کے پرامن حل کے ساتھ یکطرفہ اقدامات کی روک تھام ناگزیر ہے ،بنیادی ڈھانچے تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے،صدر ٹرمپ نے کہا کہ امن اور تعمیر نو کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ہم اپنے مشن میں ضرور کامیاب ہوں گے۔رکن ممالک کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے۔غزہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سمیت 20 ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی، بورڈ آف پیس کے اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور ان کے درمیان خوشگوار جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔صدر ٹرمپ نے تقریب میں شریک رکن ممالک کے رہنماؤں سے فرداً فرداً اظہار تشکر کیا۔

پچھلی پوسٹ

ٹیچرز کے لئے ڈریس کوڈ متعارف کرانے کا فیصلہ،سکولوں میں صفائی کے لئے ستھرا پنجاب سروسز حاصل کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف۔

اگلی پوسٹ

سابق برطانوی شہزادہ اینڈریو دستاویزات اسکینڈل میں گرفتار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سابق برطانوی شہزادہ اینڈریو دستاویزات اسکینڈل میں گرفتار

سابق برطانوی شہزادہ اینڈریو دستاویزات اسکینڈل میں گرفتار

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper