• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ڈی ایف سی کے عہدیداران سے ملاقات ، توانائی، کان کنی و معدنیات، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں فنانسنگ میں اضافہ پرزور دیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 20, 2026
in پاکستان
0
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ڈی ایف سی کے عہدیداران سے ملاقات ، توانائی، کان کنی و معدنیات، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں فنانسنگ میں اضافہ پرزور دیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن۔( نمائندہ خصوصی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی معاشی شراکت داری کے فروغ اور دونوں ممالک کے نجی اداروں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کو متحرک کرنے میں انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے توانائی، کان کنی و معدنیات، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی )کے شعبوں میں منصوبوں کے لیے فنانسنگ میں اضافہ پر زور دیا ہے ۔جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے یونائیٹڈ سٹیٹس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بینجمن بلیک نے واشنگٹن میں ملاقات کی، ان کے ساتھ ڈی ایف سی کے سرمایہ کاری کے سربراہ کونر کولمین اور ایجنسی کی سینئر قیادت بھی موجود تھی۔وزیر اعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی معاشی شراکت داری کے فروغ اور دونوں ممالک کے نجی اداروں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کو متحرک کرنے میں ڈی ایف سی کے کلیدی کردار کی تعریف کی جو کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کے لیے ضروری ہے۔ پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے والے میکرو اکنامک بنیادی اصولوں، ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ماحول کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ڈی ایف سی کو دعوت دی کہ وہ توانائی، کان کنی و معدنیات، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں منصوبوں کے لیے اپنی فنانسنگ میں اضافہ کرے۔انہوں نے ڈی ایف سی کے ایک بلین ڈالر سے زیادہ کے پورٹ فولیو کو سراہا اور دونوں ممالک کی اقتصادی ترجیحات کے درمیان ہم آہنگی پر روشنی ڈالی جو کاروباری تعاون (بی ٹو بی ) کے فروغ کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند مواقع ہیں۔ وزیراعظم نے ڈی ایف سی کو اپریل میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی آئندہ معدنیات کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ بینجمن بلیک نے وزیراعظم کو ڈی ایف سی کے سٹرٹیجک اقدامات، ترجیحات اور پاکستان میں متوقع پراجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا اور پاکستان میں ڈی ایف سی کی سرمایہ کاری میں اضافے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایف سی شراکت دار ممالک میں اقتصادی ترقی کی حمایت کیلئے تیار ہے۔ وزیر اعظم نے بنجمن بلیک کو پاکستان میں مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں باہمی طور پر مفید سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/02/WhatsApp-Video-2026-02-20-at-12.09.08-PM.mp4
پچھلی پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات، باہمی تجارت ، اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ ، انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اگلی پوسٹ

وزیر اعظم شہباز شریف کی واشنگٹن میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیر اعظم شہباز شریف کی واشنگٹن میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں

وزیر اعظم شہباز شریف کی واشنگٹن میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper