سکھر ۔ ( نمائندہ خصوصی):پاک فضائیہ میں مستقل کمیشن اور شارٹ سروس کمیشن کے تحت بھرتیوں کا اعلان ، رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے ۔ پاکستان ایئر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سنٹر سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاک فضائیہ میں مستقل کمیشن اور شارٹ سروس کمیشن کے تحت مختلف برانچز میں بھرتیوں کا اعلان
کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق مستقل کمیشن کے تحت جی ڈی پی، ایروناٹیکل انجنیئر، ایئر ڈفینس کورس، ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹیز کورسلاجسٹکس اینڈ آئی ٹی کورس جبکہ شارٹ سروس کمیشن کے تحت انجنیئرنگ، ایجوکیشن، میٹ اینڈ اکائونٹس برانچ میں بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ میں شمولیت کے خواہشمند امیدواروں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 16 فروری 2026 سے ہو چکا ہے جبکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار اہلیت کی مکمل شرائط، تعلیمی قابلیت اور درخواست کے طریقہ کار سے متعلق معلومات کے لیے پاک فضائیہ کی آفیشل ویب سائٹ www.joinpaf.gov.pk پر جا کر آن لائن رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔

