:لاہور( نمائندہ خصوصی) المبارک کے آغاز پر امت مسلمہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اہل وطن سحر،افطار اور تراویح میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کیجئے۔قرآن پاک میں ہے کہ جو کوئی ذرہ برابر بھی نیکی کرے گا وہ اجر پائے گا۔ماہ صیام اللہ تعالیٰ کی رضا،خوشنودی اور رحمتیں سمیٹنے کا نادر موقع فراہم کرتا ہے۔ دعا ہے رمضان اسلامی دنیا میں خیر و برکت، سلامتی اور استحکام لے کر آئے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری میں دسترخوان ضرورت مند افراد کے لئے کھلے رکھیں۔ رمضان المبارک رحم دلی، تشکر اور فراغ
دلی کے بنیادی اقدار کا احساس دلاتا ہے۔ رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کی سعادت نصیب ہونے پر اللہ کریم کے شکر گزار ہیں۔دعا ہے کہ رمضان المبارک پاکستان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ رمضان المبارک صرف عبادات نہیں بلکہ ضرورت مندوں کا احساس کرنیاور سہارا بننے کا مہینہ بھی ہے۔ صاحبِ استطاعت افراد اپنے اردگرد نادار لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھیں۔رمضان نگہبان کارڈ کے تحت40 لاکھ خاندانوں کو10-10 ہزار روپے دیئے جارہے ہیں۔ صوبہ بھر میں راشن کے لیے قطاروں کا خاتمہ کیا، ریاست نے خودمدد نادار افراد کی دہلیز پر پہنچائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ 147 اضلاع میں 300 سے زائد دسترخوان میں سحری اور افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پنجاب بھر کے سہولت بازاروں کو رمضان بازاروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
