لاہور ( نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر سیاستدان اور پنجاب کے سابق صوبائی وزیر زعیم قادری کے
انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

