اسلام آباد:( نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے قومی اسمبلی میں نیٹ میٹرنگ پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے بتایا کہ نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ پرمنتقلی کی پالیسی پر عملدرآمد روک دیا ہےقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اویس لغاری نے بتایاکہ پورے ملک میں صرف 4 لاکھ 66 ہزار صارفین نیٹ میٹرنگ پر ہیں ،یہ صارفین اپنے سرمائے پر ایک سال
میں 50 فیصد منافع کمارہے ہیں 5 روپے کی بجلی بنا کر گرڈ کو 27 روپےکی دے رہے ہیںانہوں نے کہا کہ اگر حکومت اسی شرح سے نیٹ میٹرنگ سے بجلی خریدتی رہی تو گرڈ کے باقی 90 فیصد صارفین کےلیے کی بجلی کی قیمت 2 سے ڈھائی روپے بڑھ جائے گی نیٹ بلنگ پر آنے سے ان 4 لاکھ صارفین کا منافع 37 فیصد پر آجائے گا جب کہ گرڈ کےباقی صارفین کےلیے بجلی ایک سے ڈیڑھ روپے سستے ہوگی اس سے کسی کا نقصان نہیں ہوگا، یہ کہنا کہ نئی ریگولیشنز کا غریب آدمی پر اثر پڑے گا درست نہیں
