اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)اسلام آباد میں ہونے والے تباہ کن خودکش حملے کے بعد امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہےامریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی ایڈوائزری میں پاکستان میں موجود اور سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہےبیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری عوامی اجتماعات اور ہجوم
والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور اپنی ذاتی سکیورٹی منصوبہ بندی کا ازسرِنو جائزہ لیںامریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ مقامی میڈیا کے ذریعے سکیورٹی صورتحال سے متعلق تازہ معلومات پر نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لیے تیار رہیںیاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی کلاں میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں 33 افراد شہید جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں
