• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

حکمران دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کے لیے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں، حافظ نعیم الرحمن

حکومت عوامی تائید سے مکمل محروم، دھاندلی زدہ انتخابات کو دوبرس ہوگئے غزہ بورڈ پر مولانا فضل الرحمن کا موقف جاندار، ان سے جلد ملاقات ہوگی، امیر جماعت اسلامی پاکستان کا مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 9, 2026
in پاکستان
0
حکمران دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کے لیے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں، حافظ نعیم الرحمن
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ انتخابات کو دوسال مکمل ہوگئے، حکومت عوامی تائید سے مکمل طور پر محروم ہے۔ بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور ملک کے دیگر حصوں میں جاری بدامنی کی لہر انتہائی تشویش ناک ہے۔منصورہ میں ملک بھر سے آئے اراکین مرکزی مجلس شوریٰ کے تین روزہ اجلاس سے افتتاحی خطاب کے دوران امیر جماعت کا کہنا تھا کہ اندرونی اور بیرونی عناصر ملک میں انتشار کی وجہ ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں ہے۔ حکمرانوں کو دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ حکمرانوں کو ٹرمپ کی خوشنودی کی بجائے ملک و قوم کے وقار اور آزادی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں تشکیل دینا ہوں گی۔ مشرف نے پاکستان کو امریکی جنگ میں دھکیلا جس کا خمیازہ قوم آج تک بھگت رہی ہے، موجودہ حکمرانوں نے بھی وہی راستہ اختیار کرلیا ہے، یہ چلے جائیں گے قوم مزید نتائج بھگتے گی۔ بہتری کے لیے فرسودہ نظام اور اس کے رکھوالوں کو رخصت کرنا پڑے گا، اجتماع عام سے بدل دو نظام تحریک کا آغاز کیا، مقاصد کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بااختیار بلدیاتی نظام کے حق میں تحریک چلا رہے ہیں، عید کے بعد آئی پی پیز کے خلاف بھی تحریک کا ازسرِ نو آغاز ہوگا۔حافظ نعیم الرحمن نے ایک دفعہ پھر واضح کیا کہ جماعت اسلامی حکومت کی ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ یہ نام نہاد امن بورڈ دراصل اقوام متحدہ کے متوازی ادارہ ہے، امریکی صدر دنیا میں نو آبادیاتی نظام کی بحالی کے راستے پر گامزن ہے، واشنگٹن اسرائیل کا مکمل پشت پناہ اور حماس کو غیر مسلح کرکے اہل فلسطین کا حق دفاع بھی چھیننا چاہتا ہے، پاکستانی فوج اگر غزہ جاتی ہے تو اسے چاہتے نہ چاہتے ہوئے بھی ٹرمپ کے اقدامات اور خواہشات کو تسلیم کرنا ہوگا، لہذا ہمارا مشورہ ہے کہ حکمران ایسے اقدامات سے باز رہیں جو قوم کے وقار کے منافی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حماس کی پالیسی قابل ستائش اور دنیا کی تمام اسلامی و مزاحمتی تحریکوں کے لیے مثال ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے غزہ بورڈ میں شمولیت نہ کرنے سے متعلق مولانا فضل الرحمن کے موقف کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جے یوآئی کے سربرہ کو فون کیا ہے، ان سے جلد ملاقات بھی ہوگی۔حافظ نعیم الرحمن نے وادی تیراہ کی صورت حال پریشان کن قرار دیا اور حکمرانوں سے سوال کیا کہ کیا عوام کو وہاں سے نکالنے کے بعد دہشت گرد وہاں بیٹھے رہیں گے جن کیخلاف آہریشن ہوگا۔؟مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔ انہوں نے پنجاب میں سرکاری سکولوں کی نج کاری کی مخالفت جاری رکھنے کا اعلان کیا اور صوبہ کے کسان، مزدور اور دیگر مظلوم طبقات کو جماعت اسلامی کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے مسائل کو اجاگر کرنے اور عوام کی آواز اٹھانے پر جماعت اسلامی کراچی کی جدوجہد کی تحسین کی۔ امیر جماعت اسلامی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زی-کنیکٹ اور بنوقابل پروگرام کو بھی سراہا اور کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کی بہتری کے اقدامات جاری رکھے گی اور انہیں ساتھ ملا کر ملک میں حقیقی تبدیلی لائے گی۔

پچھلی پوسٹ

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کینیڈا کے وزیرِ بین الاقوامی تجارت منیندر سدھو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، تجارت میں تنوع اور روایتی شعبوں سے تعاون بڑھانے پر اتفاق

اگلی پوسٹ

اسلام آباد خودکش حملے کے بعد امریکا کا پاکستان کیلئے نیا سکیورٹی الرٹ جاری

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
اسلام آباد خودکش حملے کے بعد امریکا کا پاکستان کیلئے نیا سکیورٹی الرٹ جاری

اسلام آباد خودکش حملے کے بعد امریکا کا پاکستان کیلئے نیا سکیورٹی الرٹ جاری

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper