گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر محمد بن اشرف نے ڈی جی ایف آئی اے کو زون کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیبریفنگ میں زیر التواء انکوائریوں مقدمات اور جاری کریک ڈاؤن سے متعلق آگاہ کیا گیا ڈی جی ایف آئی اے نے زیر التواء مقدمات اور انکوائریوں کو فوری طور پر نمٹانے کی واضح ہدایات جاری کیںڈاکٹر عثمان انور نے کرپشن منی لانڈرنگ، انسانی
سمگلنگ اور جعلی ادویات کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گیانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے ایف آئی اے کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا، جبکہ ادارے میں جدید اصلاحات کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گےڈی جی ایف آئی اے نے ملازمین کی پروموشن کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کے قابل اور محنتی افسران ادارے کا قیمتی سرمایہ ہیںدورے کے دوران ڈی جی ایف آئی اے نے ایف آئی اے گوجرانوالہ زون اور ایف آئی اے سرکل گوجرانوالہ کی عمارتوں اور دفاتر کا معائنہ بھی کیا جہاں دستیاب سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیااجلاس میں افسران کی پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دی گئیڈی جی ایف آئی اے نے واضح کیا کہ انسانی سمگلنگ کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث تمام مکروہ عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ایف آئی اے پوری قوت کے ساتھ کارروائی کرے گی
