• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

دہشت گرد چند کوڑیوں کی خاطر مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں، انہیں مکمل نکیل ڈالیں گے ۔عطا اللہ تارڑ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 7, 2026
in پاکستان
0
دہشت گرد چند کوڑیوں کی خاطر مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں، انہیں مکمل نکیل ڈالیں گے ۔عطا اللہ تارڑ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سانحہ ترلائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد چند کوڑیوں کی خاطر مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں، ان کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے، انہیں مکمل نکیل ڈالیں گے، سانحہ ترلائی پر پورے ملک کی فضا سوگوار ہے، خود کش بمبار کی شناخت ہوچکی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں، ہمارا عزم بہت واضح ہے کہ دہشت گردوں کو نہیں چھوڑنا، دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ کر دیں گے، ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج قربانیوں کی داستانیں رقم کر رہی ہے، حکومت شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، سوگوار خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سانحہ ترلائی کے زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں مدرسہ منہاج الحسین میں ڈاکٹر محمد حسین اکبر اور دیگر علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سانحہ ترلائی پر ملک بھر کی فضا سوگوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شرپسندی اوربدامنی پھیلانے کی ہر گز کسی کو اجازت نہیں دیں گے، واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے سانحہ ترلائی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نمازیوں کو نشانہ بنانا نہایت بزدلانہ اور گھنائونا فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان خراب کرنے اور فرقہ واریت پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں، ریاست عوام کے جان و مال اور عبادت گاہوں کے تحفط کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور دین نہیں ہوتا، ان کا کام صرف اور صرف اس طرح کے انسانیت سے گرے اور شرمناک فعل سر انجام دینا ہوتا ہے، چند کوڑیوں کی خاطر انسانیت کا قتل کرنے والے انسان نہیں بلکہ وحشی حیوان ہیں، ان کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے عناصر کو غیر ملکی پشت پناہی حاصل ہے، دشمن پاکستان کے امن، یکجہتی اور ترقی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے، کسی صورت ملک میں شدت پسندی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ان فتنہ خوارج کے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا پیچھا کریں گے اور جلد ان کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، ان کے خاتمے میں ہی ملک و قوم کی بہتری ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ترلائی کے خود کش بمبار کی شناخت ہو چکی ہے، خود کش بمبار نے افغانستان سے دہشت گردی کی کارروائیوں کی تربیت بھی حاصل کی، دھماکوں کے پیچھے بھارت اور افغانستان جیسے پلانٹڈ عناصر ملوث ہیں، فرانزک ٹیم اور سیکورٹی اداروں نے واقعہ کے شواہد حاصل کر لیے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں، جلد حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے امام بارگاہ کے منتظمین سے ملاقات کی، وزیراعظم نے واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے ذمہ داران کے فوری تعین کا حکم دیا ہے، امام بارگاہ کے منتظمین کو ہر ممکن تعان اور تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں پیغام امن کمیٹی کے قیام کا مقصد بھی ملک میں امن کے فروغ اور دہشت گردوں کے بیانیے کا خاتمہ ہے، پیغام امن کمیٹی میں تمام مکاتب فکر کے لوگ شامل ہیں جو امن کے بیانیے کو ملک کے کونے کونے تک پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے 170 افراد کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، شہدا کے والدین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ایک سوال جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد آخری سانس لے رہے ہیں، ہارڈ ٹارگٹ تک ان کی رسائی ختم ہو چکی ہے، اب سافٹ ٹارگٹ نے کے لیے دور دراز علاقوں میں کارروائیاں کر رہے ہیں، دہشت گرد اپنے خاتمے کے قریب ہیں، جلد ان کا قلع قمع کر دیا جائے گا۔ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فوج اور سیکورٹی ادارے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، پاک فوج ملکی سلامتی کے لیے قربانیوں کی داستانیں رقم کر رہی ہے، سیکورٹی اداروں کے لواحقین اور رشتہ دار دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں، اسلام آباد خودش کش دھماکے میں آئی جی اسلام آباد علی ناصررضوی کے قریبی رشتہ دار بھی زد میں آئے ہیں، دہشت گردوں کی کارروائیوں سے ہمارا جذبہ کم نہیں ہوا بلکہ مزید بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ترلائی کے سہولت کاروں کا تعین کرلیا گیا ہے، انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز کی مہارت کو دنیا تسلیم کرتی ہے، سیکورٹی فورسز پوری طرح الرٹ ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رہتے ہیں، جعفر ایکسپریس کے کامیاب آپریشن پر دنیا بھر کی انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان کی معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم بڑا واضح ہے کہ ہم نے دہشت گردوں کو نہیں چھوڑنا،آپریشن رد الفساد اور آپریشن ضرب عضب کے بعد امن و امان قائم ہو چکا تھا، طالبان خان کی سوچ نے ان دہشت گردوں کو واپس لا کر بسایا تھا جس کا خمیازہ آج ہم بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردی کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اور وزارت داخلہ پوری طرح متحرک ہیں۔ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے نوابزادہ نصراللہ خان کے یہ اشعار

اک برقِ بلا کوند گئی سارے چمن پر
تم خوش کہ مری شاخِ نشیمن ہی جلی ہے
کب اشک بہانے سے کٹی ہے شبِ ہجراں!
کب کوئی بلا صرف دعاوں سے ٹلی ہے!
دو حق و صداقت کی شہادت سرِ مقتل
اٹھو! کہ یہی وقت کا فرمانِ جلی ہے!
ہم راہ روِ دشتِ بلا روزِ ازل سے
اور قافلہ سالار حسین ابنِ علی ہے!
بھی پڑھے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے، دشمن ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے، دہشت گردوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، تمام مسالک مل کر سازش ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے، خود کش حملے کی تحقیقات کے بعد حقائق کو منظر عام پر لاتے ہوئے خود کش حملے میں ملوث شر پسندوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کرقرار واقعی سزا دی جانا چاہیے۔ بعدازاں تمام مکاتب فکر کے علما کرام نے وفاقی وزیر کے ساتھ مل کر ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

پچھلی پوسٹ

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کا ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا دورہ

اگلی پوسٹ

صائم ایوب 12 کروڑ 60 لاکھ میں پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
صائم ایوب  12 کروڑ 60 لاکھ میں پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

صائم ایوب 12 کروڑ 60 لاکھ میں پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper