• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہیں، پوری قوم اپنی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،وزیراعظم شہباز شریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 4, 2026
in پاکستان
0
ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہیں، پوری قوم اپنی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم بلوچستان میں دہشت گردی پر سوگوار ہےاور اپنی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان نے دہشت گرد حملہ کیا، ہماری بہادر افواج نے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا، جوابی کارروائی میں 180 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ہمارے 17 جوان اور 31 شہری شہید ہوئے جن میں پانچ خواتین و بچے بھی شامل ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان نہیں، قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور انکے بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد ہمارا مشرقی ہمسایہ اور خوارج ملکر ملک کی ترقی و خوشحالی کے راستے میں کانٹے بچھانا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ مزدوروں اور بچوں کے المناک قتل پر قوم افسردہ ہے، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کو بتایا کہ ایران کی کشیدہ صورتحال میں پاکستان نے ایران کے لئے بھائیوں جیسا کردار ادا کیا، قطر، ترکیہ، مصر اور دیگر ملکوں نے بھی ایران کے معاملے پر کوششیں کی ہیں، کوشش ہے کہ بات چیت کے ذریعے معاملات طے پائیں اور دیرپا امن ہو۔وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ساتھ ہے، یوم یکجہتی پر نہتے کشمیریوں کے ساتھ والہانہ وابستگی کا اظہار کیا جائے گا اور وہ خود آزاد کشمیر جاکر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے ۔ وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ ملاقات کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا، ملکی مفاد سب سے مقدم ہے، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر مسائل پر قابو پانا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2010 سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت انسداد دہشت گردی کے لئے خیبرپختونخوا حکومت کو 800 ارب دیئے گئے، خیبر پختونخوا کے غیور اور بہادر شہریوں نے پاکستان کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں لیکن صوبے میں وفاقی حکومت کی طرف سے اضافی رقم کی فراہمی کے باوجود ابھی تک سیف سٹی کا منصوبہ نہیں بن سکا۔ اگر کہیں ادائیگیوں میں تاخیر ہوئی ہے تو فوری ادائیگی ہوگی، وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کو بتایا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے نہ کھیلنے سے متعلق واضح موقف اختیار کیا ہے، کھیل میں سیاست بالکل نہیں ہونی چاہئے، بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے وفاقی کابینہ کو صدر قازقستان کے دورے اور انکے ساتھ ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی، صدر قاسم جومارت توکایووف نے پاکستان کے ساتھ دوستی اور مضبوط تعلقات کا اظہار کیا دونوں ممالک نے تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کے لئے 5 سالہ روڈ میپ مرتب کیا جائے گا۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ورکنگ گروپ میں پاکستان کی قیادت کریں گے جبکہ قازقستان کے نائب وزیر اعظم قازقستان کی طرف سے نمائندگی کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ازبکستان کے صدر بھی کل جمعرات کو پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں۔ ازبکستان کے صدر کا دورہ برادرانہ تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہوگا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدر آزاد کشمیر مرحوم بیرسٹر سلطان محمود اور راشد محمود لنگڑیال کے بھائی کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔

پچھلی پوسٹ

وفاقی کابینہ کا اجلاس،وزیر اعظم شہباز شریف کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

اگلی پوسٹ

ایل ایچ سی دستگیر خان کی نماز جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ایل ایچ سی دستگیر خان کی نماز جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

ایل ایچ سی دستگیر خان کی نماز جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper