• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

خیبر پختونخوا، بلوچستان کے حالات سنگین، دہشت گردی کے اسباب کو ختم کرنا ہوگا، حافظ نعیم الرحمن

ن لیگ ، پیپلز پارٹی کا طرزِ حکمرانی دنیا میں بدترین گورننس کی مثال ہے.شریف اور بھٹو خاندان کی تیسری نسل کو حکمرانی کے لیے تیار کیا جارہا ہے.حکمران یوم یکجہتی کشمیر کو رسم کے طور پر منانے کی بجائے بھارتی قبضہ چھڑانے کے اقدامات اٹھائیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان کا منصورہ میں خطاب، میڈیا سے گفتگو

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
February 4, 2026
in پاکستان
0
خیبر پختونخوا، بلوچستان کے حالات سنگین، دہشت گردی کے اسباب کو ختم کرنا ہوگا، حافظ نعیم الرحمن
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر رسم کے طور پر نہ منائیں، مقبوضہ وادی میں بھارتی تسلط اور ظلم کے خلاف واضح اور جاندار موقف اپنایا جائے۔ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے حالات سنگین ہیں، دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اسباب پر غور کرنا ہوگا۔ ملک میں دہشت گردی کی بڑی وجہ امریکہ سے دوستی ہے۔ پاکستان کا غزہ امن بورڈ کا حصہ بننا قوم کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ مرکزی تربیت گاہ کے شرکائ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری اطلاعات شکیل ترابی، ناظم تربیت گاہ حافظ سیف الرحمن بھی اس موقع پر موجود تھے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی گزشتہ کئی دہائیوں سے حکمرانی کررہی ہیں ، ان کا طرزِ حکمرانی دنیا میں بدترین گورننس کی مثال ہے، ملک کے ہر شعبہ کو تباہ کرنے کے بعد شریف اور بھٹو خاندان کی تیسری نسل کو حکمرانی کے لیے تیار کیا جارہا ہے، خدا کا شکر ہے کہ اب عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو ونڈر بوائے (Wonder Boy) کے طور کے پیش ہونے کے بعد اب مریم نواز نے بھی ونڈر لیڈی (Wonder Lady) کی حیثیت سے بریفنگ دی ہے تاہم ونڈر لیڈی کی برین ڈرین سے متعلق گفتگو پر ماتم کرنے کو دل کرتا ہے، پنجاب کے حکمرانوں کو ادارکاریوں کے علاوہ اور کچھ نہیں آتا۔ امیر جماعت اسلامی نے سوال کیا کہ حکمرانوں کے بقول پنجاب میں گورننس بہتر ہے تو سکولوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کیوں کیا جارہا ہے؟ عوام سے خوفزدہ ن لیگ پنجاب میں غیر جمہوری، عوام دشمن بلدیاتی قانون لے کر آئی۔ فارم سنتالیس کی مدد سے سندھ پر پیپلز پارٹی قابض ہے ، سترہ برس سے صوبہ پر قابض پارٹی نے کراچی میئر کی سیٹ پر بھی قبضہ کیا اور شہر کی قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹیں بھی ہتھیا لیں۔ وزیراعلیٰ سندھ بتائیں کہ قابضین کو قبضہ گروپ نہ کہا جائے تو اور کیا کہیں؟ انہوں نے کہا کہ ملک میں افسر شاہی کا راج ہے، مقامی حکومتوں کا موثر نظام موجود نہیں۔ جماعت اسلامی کراچی میں قبضہ گروپ کا قبضہ چھڑائے گی، 14 فروری کو بھرپور احتجاج ہوگا، بااختیار بلدیاتی نظام کی جدوجہد جاری رہے گی۔بلوچستان اور کے پی میں جاری دہشت گردی کی لہر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں کو ایک دفعہ پھر باور کرایا کہ طاقت سے مسائل حل نہیں ہوں گے، عوام کو حقوق دینا ہوں گے۔ نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم میسر نہیں ہوں گے تو یہ ملک دشمن عناصر کے ہتھے چڑھیں گے۔ بلوچستان کے عوام کو عزت دی جائے۔ نام نہاد امریکی جنگ میں شمولیت کے نتائج قوم پچیس برس سے بھگت رہی ہے ، حکمران ٹرمپ کی چاپلوسی کی بجائے قوم کے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں اور پالیسیاں تشکیل دیں۔ دنیا کا امن تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ٹرمپ کو وزیراعظم شہباز شریف نے امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کرکے ملک و قوم کے وقار کا سودا کیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ستتر برس کے بعد بھی قیام پاکستان کے مقاصد حاصل نہیں ہوئے، خدا کی مرضی کے بغیر نظام خدا سے بغاوت ہے، جماعت اسلامی کی سیاست ذات یا مفادات کی اسیر نہیں ، جماعت اسلامی اقامت دین اور امت کے اتحاد کی جدوجہد کررہی ہے۔ ملک میں چہرے نہیں نظام بدلنے کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کو ساتھ کر ملک میں حقیقی تبدیلی لے کر آئے گی۔

Previous Post

ایل ایچ سی دستگیر خان کی نماز جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

Next Post

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو درآمد کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو درآمد کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو درآمد کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper