کوئٹہ( نمائندہ خصوصی)پاکستان بھارت کی مئی 2025 زبردستی مسلط کی گئی جنگ کا منہ تورجواب دیا تھاویسے ہی بلوچستان میں گزشتہ روز فتنہ الہندوستان کے145بی ایل اے دہشت گردوں کو جہنم واصل دیا ہے بلوچستان کے معصوم عوام کو یرغمال بنانے کی تمام تر کوششوں ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل ستائش ہیں امن کےلئے جانیں قربان کرنے والوں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار رکن بلوچستان اسمبلی اورصدر بلوچستان عوامی پارٹی محترمہ فرح عظیم شاہ نے www.tariqjaveed com سےخصوصی گفتگو میں کیا ۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگرد معصوم بچوں تک کو دہشتگردی کے لیے استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی فورسز نے ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ کارروائیاں کرتے ہوئے صوبے کو ایک بڑے سانحہ سے بچا لیا ہے۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی انٹیلی جنس
رپورٹس سے واضح ہو چکا تھا کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر دہشتگرد حملوں کی سازش کی جا رہی ہے جس پر خفیہ اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کئے۔انہوں نے کہا کہ شعبان اور پنجگور میں 40 دہشتگرد مارے گئے جبکہ گزشتہ 40 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 145 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ سال 1500 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا بی ایل اےکے دہشتگرد بلوچ قوم کو خود تباہی کے لئیے معصوم شہریوں کو نشانہ رہے ہیں- محترمہ فرح عظیم شاہ مزید کہا کہ پاکستان میں امن پربھارت سازشوں پر اتر آتا ہے کیونکہ وہ خطے میں پاکستان کی اہمیت کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ بلوچستان میں دہشتگرد عام شہریوں میں شامل ہو کر کارروائیاں کرتے ہیں،محترمہ فرح عظیم شاہ نے مزید کہا کہ گزشتہ روز
دہشتگرد ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے عزائم ناکام بنا دیئے۔ آئیندہ بھارتی پراکسیز کے خلاف کارروائی جاری ہے احتجاج کے نام پر سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دہشتگردوں کی کوئی قوم یا قبیلہ نہیں ہوتا دہشت بلوچ خواتین کو تخریب کاری کا ایندھن بنانے والوں پر لعنت ہے۔ بھارتی پراکسیز خاتمے جلد کرکے بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا پورے پاکستان میں باون بلوچستان کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
