کراچی( اسٹاف رپورٹر)سانحہ گل پلازہ میں ہونے والی آتشزدگی کے بعد چیئرمین الشریف فانڈیشن پرویز اقبال آرائیں نے گہرے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں جانی اور مالی نقصان دیکھ کر دل رنج اور علم سے بھر گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ کئی قیمتی جانیں اس المناک حادثے کی نذر ہوئیں۔چیئرمین فانڈیشن نے دعا
کی کہ اللہ تعالی جان بحق ہونے والوں کو معاف فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ جان بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے۔انہوں نے متاثرہ دکانداروں کے لیے بھی فوری ریلیف اور روزگار کی بحالی پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارکنگ پلازہ میں عارضی طور پر دکانیں الاٹ کی جائیں تاکہ متاثرہ تاجروں کی فوری داد رسی ہو اور وہ رمضان المبارک سے قبل اپنا کاروبار دوبارہ شروع کر سکیں۔چیئرمین الشریف فانڈیشن نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے مالی امداد کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اعلان کردہ ایک کروڑ روپے کی امداد پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے۔مزید برآں، انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کی بھی مناسب داد رسی یقینی بنائی جائے تاکہ سب متاثرین کو انصاف اور تعاون فراہم ہو۔

